نوبیل انعام یافتہ ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کرگئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

26  دسمبر‬‮  2021

جنوبی افريقا سے تعلق رکھنے والے نوبیل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر  میں کیپ ٹاؤن میں انتقال کرگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی افریقی آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوٹو نیلسن منڈیلا کے قریبی ساتھی اورنسل پرستی کےخلاف جدوجہد کی علامت تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اورمفاہمت میں ڈیسمنڈ ٹوٹو کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اور آنجہانی نےجنوبی افریقہ کونسلی امتیازوالےقوانین سےچھٹکارےمیں اہم کرداراداکیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90سالہ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی رہنما نے نیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کرنسلی تعصب کے خلاف عدم تشدد کی تحریک چلائی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved