اسرائیلی طیاروں کی شام میں بمباری، بھاری نقصان

26  دسمبر‬‮  2021

اسرائیلی فضائیہ نے شام میں اردن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں لبنان کی حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر گولا باری کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نشانہ بنائے جانے والے اہداف میں گولا بارود کے گودام اور کئی دوسرے اہم ٹھکانے شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رکھی تھی، جس میں ایران کی جانب زمینی اور سمندری رستوں کے ذریعے شام میں گولان کی پہاڑیوں تک پہنچائے جانے والا اسلحہ استعمال کیا جانا تھا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ان حملوں کے ذریعے حزب اللہ کی سپلائی لائن توڑ دی ہے، جس کے بعد اس علاقے میں گولا بارود کی ترسیل، لاجسٹک کاروائیوں اور گولان کی پہاڑیوں اور اردن کے ساتھ سرحدی مثلث میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر حزب اللہ کیلئے نہایت مشکل ہو جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران مستقبل قریب میں اپنے ڈرونز کے ذریعے اس خطے میں کاروائیاں کرنا چاہتا تھا، لیکن اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 100 فیصد اہداف کے حصول کے بعد ایران کیلئے یہ ممکن نہیں رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج کے ماضی میں کئے گئے حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو تباہ ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ تعمیر کر لئے تھے، حالیہ حملوں میں انہیں پھر سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved