کینیڈین وزیراعظم نے چین کے خلاف مغربی ممالک کے مشترکہ محاذ کا مطالبہ کر دیا

26  دسمبر‬‮  2021

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ نے کہا ہے کہ چین مغربی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کر رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ تمام مغربی ممالک چین کے خلاف متحد ہو جائیں۔

کینیڈین چینل کے ساتھ انٹرویو میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کیپٹلسٹ معیشت ہونے کے ناطے تمام دوست ممالک میں مسابقت ہونا ضروری ہے، بیجنگ کو مغربی ممالک کی آپسی کشیدگی سے معاشی فائدہ اٹھانے سے روکنا ہوگا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مغربی ممالک کی معاشی مواقع کی تلاش کو بیجنگ نے ہوشیاری سے استعمال کیا، ہمیں مل کر بہترانداز میں کام کرنا ہو گا، تاکہ چین ہمیں تقسیم نہ کر سکے۔

کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر کینیڈا میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت کے حامل ممالک دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرر ہے ہیں، کینیڈا انسانی حقوق کا علمبردار بننے کا اہل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں چینی صوبے ایغور اور دیگر علاقوں میں چینی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید کی گئی تھی، قرارداد میں چی حکومت کو ایغور اور سنکیانگ کے شہریوں کی نسل کشی کا ذمے دار قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved