کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، مری میں برفباری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

27  دسمبر‬‮  2021

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال، شارع فیصل،ملیر،ماڈل کالونی،کھارادر،گارڈن، قیوم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی۔

حکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع مکمل ابر آلود ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔دوسری جانب مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری کے بعد مری جانے والے ‏سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت ‏مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں ‏موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلےموسم ، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سےحاصل کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved