نوازشریف کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں،حسان خاور

27  دسمبر‬‮  2021

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے۔
تجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نوازشریف کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے۔ حسان خاور بولے شریف خاندان اپنے نوکروں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کا جواب تک دینے کے روادار نہیں۔ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ووٹ سے نوٹ کو عزت دو میں بدل گیا ہے۔ آج پہلی دفعہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ یہ بات ن لیگ کو نہیں بھا رہی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں۔ میثاق جمہوریت اقتدار کی بندر بانٹ اور این آر او ہے تو ہم اس سے دور ہیں۔
حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،تمام محکمے اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کے پابند ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کی باقاعدہ سرزنش کی جا رہی ہے اور تمام محکموں کے بزنس پلان دیکھے جا رہے ہیں ، حسان خاور
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم بنانے کا بنیادی مقصد افسران کو ان کی ذمہ داریاں بتانا ہے ، جزا اور سزا کا سسٹم صوبائی ورکنگ مشینری کو بہترین بنانا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved