نواز شریف واپسی پر اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے، غلام سرور خان

27  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپسی پر اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔

ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر ملک سے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک جا کر ملک دشمنوں سے رابطے شروع کردیے تھے۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ یہ تالیاں بجارہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں تو وزیراعظم بنیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئے تو 7 سال کے لیے اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved