شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

27  دسمبر‬‮  2021

سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

یاد رہے کہ شوکت ترین اس وقت مشیر خزانہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں   شوکت  ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

 گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved