وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر پشاورکے مختلف علاقوں اور دفاتر کا دورہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے اس دوران تحصیلدار سٹی آفس، سروس ڈیلیوری سینٹر، رجسٹرار آفس کا معائنہ کیا اور سروس ڈیلیوری سینٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے زمینوں کے انتقال اور فرد کے اجرامیں تاخیر کی شکایت پر 2 پٹواریوں کو معطل کردیا۔وزیر اعلیٰ نے پولیس اسٹیشن میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او سے 3دنوں میں رپورٹ مانگ لی۔
محمود خان نے خیبر بازار، قصہ خوانی بازار، چوک یاد گار اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور مذکورہ علاقوں میں ٹریفک اور صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔صفائی کی ناقص صورتحال پر سیکریٹری بلدیات جبکہ بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال پر ایس ایس پی ٹریفک سے رپورٹ مانگ لی گئی۔
وزیر اعلی @IMMahmoodKhan معذور نوجوان کیلئے مسیحا بن گئے۔ ماہانہ وظیفہ اور ملازمت مقرر کردی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا قصہ خوانی بازار کا دورہ۔
وزیر اعلی سے دونوں ہاتھوں سے معذور نوجوان کی مالی امداد کی درخواست۔وزیر اعلی نے نوجوان کو وزیر اعلی ہاوس کا مہمان بنادیا۔ pic.twitter.com/CEiSoDy4bX
— CM KP Updates (@CMKPUpdates) December 27, 2021