بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا ایک اورچرچ پرحملہ، مجسمے کی بے حرمتی

27  دسمبر‬‮  2021

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالا میں مشتعل افراد نے چرچ پر حملہ کیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔
ریاست ہریانہ کے علاقے انبالہ میں 2 افراد نے ایک چرچ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور مجسمے کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ 2 افراد چرچ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور چرچ میں موجود مجسمے کو توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس واقعے کی سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہی ہے تاہم اب تک ملزمان کی شناحت نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں اور خاص طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل بھارت کے ایک شہر گڑگاؤں میں ایک گروپ نے اسکول میں جاری کرسمس تقریبات میں گھس کر نعرے بازی کی تھی اور تقریب کو درہم برہم کردیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو ریاست کرناٹکا میں بنگلورو سے 65 کلومیٹر دور چکابلاپور کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔150سال پرانے اس چرچ میں سینٹ انتھونی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر حملے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں کئی مقامات پر چرچوں پر حملے کرنے کے ساتھ ساتھ کرسمس کی تقریبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved