وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی

27  دسمبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عسکری حکام اور وزرا شریک ہوئے جن میں شیخ رشید، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل تھے۔اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی گئی جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہوگی جسے اجلاس میں منظور کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا۔پالیسی کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی کے پہلوؤں کا احاطہ کرے گی، پالیسی میں افغانستان کے حالات اور پاکستان، بھارت سمیت دوسرے ممالک پر اس کے اثرات کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved