بھارتی ریاست گجرات میں ایک 95 سالہ بزرگ اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران اچانک زندہ ہوگیا، جسے دیکھ کر اہل خانہ پر سکتا طاری ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک عجیب و غریبب واقعہ پیش آیا ہے۔ مردہ شخص شمشان گھاٹ میں آتم سنسار سے چند لمحے پہلے جی اُٹھا۔کینسر میں مبتلا ایک ضعیف العمر شخص کو اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ مریض کی حالت بگڑنے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا تاہم اہل خانہ اینٹی لیٹر کے اخراجات نہیں اُٹھا پا رہے تھے۔
اہل خانہ نے اپنے مریض کو اسپتال سے لے جانے کی ضد کی۔ مریض کو جیسے ہی وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا سانسیں بند ہوگئیں جس پر اہل خانہ مردہ سمجھ کر شمشاھ گھاٹ لے گئے۔شمشان گھاٹ میں مردے نے آنکھیں کھول دیں۔ فوی طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا اور پی آر سی کی گئی جس سے مریض مکمل طور پر جی اُٹھا۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔