چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 5 جنوری 2022ء کو لاہور میں ہوگا، ہم لاہور کو ہم اپنا بیس کیمپ بنائیں گے، اس حکومت کے خاتمے کی کہانی اس شہر سے شروع ہوگی جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ہم نے ہی کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو تمام اختیارات دئیے، لیکن پھر بھی جمہوریت پر حملے ہوتے رہے اور نقصان پہنچتا رہا، کبھی آراو الیکشن تو کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن، عوام سےجمہوریت چھینی گئی، الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کبھی کسی چوہدری کو تو کبھی کسی نثار کو استعمال کیا جاتا رہا۔
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات کے احاطے میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 14 ویں یوم شہادت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔@BBhuttoZardari #WoLarkiLalQalandarThi #SalaamBenazir pic.twitter.com/gjHab4SEJq
— PPP (@MediaCellPPP) December 27, 2021
بلاول نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو استعفے دینے اور الیکشن نہ لڑنے کے حق میں تھے، اب وہ بھی الیکشن کے مزے لوٹ رہے ہیں اور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جبکہ موجودہ حکمران ، صدر،وزیراعظم دہشتگردوں سے ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن دہشت گردوں نے انہیں جواب دے دیا ہے۔
“آج اے پی ایس کے شہداء اور ہمارے سپاہیوں کے لہو کا سودا کیا جارہا۔ جو دہشتگرد ان کی شہادت کے ذمہ دار ہیں، آج ملک کا صدر اور وزیر اعظم ان کے سامنے جھک کر ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں-”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari #SalaamBenazir pic.twitter.com/PZyxpo5QVc— PPP (@MediaCellPPP) December 27, 2021
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والے 27 دسمبر 2007ء کے روز بھی یہی باتیں کررہے تھے، لیکن وہ یاد رکھیں کہ پیپلزپارٹی صرف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، جو ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ان کا شہیدوں کا قبرستان نہیں ہوتا۔
“یہ جو آج کل ڈیل کی بات کر رہے ہیں، وہ سن لیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی ڈیل پر نہیں بلکہ عوام پر بھروسہ کرتی ہے۔
جو جماعتیں ڈیل کی سیاست کرتی ہیں ان کا گڑھی خدا بخش جیسا شہدا کا قبرستان نہیں ہوتا۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari#SalaamBenazir
3/4 pic.twitter.com/VQBnd3qDn5— PPP (@MediaCellPPP) December 27, 2021
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی غیر جمہوری رویہ نہیں اپنا سکتی، سندھ سے لے کر کشمیر تک پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے، ہم اس ملک کے کونے کونے میں جائیں گے، جہاں میں نہیں پہنچ سکا وہاں صدر زرداری موجود ہونگے، جہاں صدر زرداری نہیں وہاں فریال تالپور ہونگی، جہاں فریال تالپور نہیں پہنچ سکی وہاں بی بی آصفہ بھٹو زرداری پہنچے گی۔
“ہم اس ملک کے کونے کونے میں جائیں گے، جہاں میں نہیں پہنچ سکا وہاں صدر زرداری موجود ہونگے، جہاں صدر زرداری نہیں وہاں فریال تالپور ہونگی، جہاں فریال تالپور نہیں پہنچ سکی وہاں بی بی آصفہ بھٹو زرداری پہنچے گی۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی@BBhuttoZardari #SalaamBenazir pic.twitter.com/Az98K8prPd
— PPP (@MediaCellPPP) December 27, 2021
انہوں نے کہا کہ صوبائی صدور کو ہدایت کرتاہوں تیاری پکڑلیں، کٹھ پتلی نے ضمنی، بلدیاتی الیکشن سب میں شکست کھائی، آپ کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، اگلا الیکشن ہمارا ہے، وزیراعظم پی پی کا ہوگا۔ کٹھ پتلی کا جانا دیوار پر لکھا جاچکا، ہر کسی کی یہی آواز ہے کٹھ پتلی کو جانا ہوگا۔