وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا بیرونی گیٹ کو پھلانگ کر گھر کے اندر گھس جاتا ہے۔
بھارتی محکمہ جنگلات کے آفیسر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں رات کے وقت ایک چیتا بند گیٹ سے چھلانگ لگا کر گھر میں موجود کتے پر حملہ کر دیتا ہے۔ ابتداء میں گھر کے اندر کی طرف مرکزی دروازے کے پاس ایک کتے کو کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جو اچانک کسی سے خوفزدہ ہو کر گھر کے اندر کی طرف بھاگتا ہے، لیکن عین اسی لمحے چیتا گیٹ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر گھر میں داخل ہوتا ہے، اور کتے کے پیچھے بھاگتا ہے۔
چند سیکنڈ کے بعد ہی چیتا دوبارہ ویڈیو میں نظر آتا ہے، جس نے مضبوطی سے کتے کو گردن سے دبوچا ہوتا ہے، اور وہ دروازے سے باہر کی طرف چھلانگ لگا دیتا ہے۔
See that leopard. Others don’t stand a chance. Via WA. pic.twitter.com/Ha3X9eBwWl
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) December 24, 2021
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی محکمہ جنگلات کے آفیسر نے بتایا کہ یہ آپ کیلئے حیرانی کا باعث ہو سکتا ہے، لیکن پہاڑی علاقوں میں چیتوں کا کتوں پر حملہ معمول کی بات ہے، اسی لئے لوگ پالتو کتوں کو لوہے کا کالر پہناتے ہیں تاکہ وہ ایسے حملوں سے محفوظ رہیں۔