سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نگران وفاقی وزیر مقرر

12  ستمبر‬‮  2023

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد حسن فواد کو جلد ہی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

اس حوالے فواد حسن فواد نے کہا ہےکہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے جوبھی ذمہ داری ملےگی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

واضح رہےکہ نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے پر بری طرح ناکام ہوا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنسن میں بری کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved