افغان کیمپ میں بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

28  دسمبر‬‮  2021

خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے، بم پھٹنے سے2 بچے جاں بحق ایک ذخمی ہو گیا ہے۔اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب بنوں کی تحصیل میر علی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میرعلی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کوبنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved