منظم جرائم اور کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کے گروپ آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر ’2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے حوالے سے تحقیق کرنے والے 6 صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروس کے صدر کا انتخاب کیا۔
لوکاشینکو 1994 سے بیلا روس کے صدر کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب پینل نے کسی شخصیت کو متفقہ طور پر کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا ہے۔کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ طور پر ہوا۔
Finalists for the 2021 Corrupt Person of the Year
🇦🇫 Asraf Ghani
🇸🇾 Bashar Al-Assad
🇹🇷 Recep Tayyip Erdoğan
🇦🇹 Sebastian KurzAnd the winner, 🇧🇾 Aleksandr Lukashenko.
See why our judges selected the Belarusian president. https://t.co/5dZxwMfOF4
— Organized Crime and Corruption Reporting Project (@OCCRP) December 27, 2021
رواں سال کی دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔