لکی مروت میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف برقع پوش خواتین نے احتجاج کیا۔
لکی مروت کے قاضی اشفاق چوک پر برقعے پہنی خواتین نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران گیس بجلی کے بل بھی جلادیے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ شہر میں 18گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور 14گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے، نہ کھانا پکا سکتے ہیں اور نہ ہی روزمرہ کے امور انجام دے سکتے ہیں،زندگی مشکل ہوگئی ہے۔
انتظامیہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے اور شاہراہ پر خواتین کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔خواتین مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک ڈپٹی کمشنر یقین دہانی نہیں کرائیں گے، روڈ بند رہے گا۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ آنے کی وجہ سے ہم لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بل پر نظر ثانی کی جائے۔