علاقائی امن اور افغان عوام کے خوشحال مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آرمی چیف

28  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، مستحکم اور خوشحال افغان عوام کے مستقبل کے لیے کوشاں ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان صورتحال، باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
یونانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن، مستحکم اور خوشحال افغان مستقبل کے لیے کوشاں ہے، پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ان کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved