دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا،صدر مملکت

28  دسمبر‬‮  2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ،اس سےپہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکائونٹس منجمد کرنے کی خبر پر اپنے ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ، قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ۔

کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نےکہا کہ اس سےپہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ خیراتی ادارے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved