سوشل میڈیا نے خاتون کو 40 سال بعد خاندان سے ملوا دیا۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون بھارت میں اپنے رشتے داروں کی نشانیاں بتارہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے بارے میں بتاتی ہیں۔
ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ وہ خاتون کے بھائی نے سوشل میڈیا پر دیکھ لی جس سے ان کا رابطہ ہوا۔
Real life Pakistan’s Munni who want to meet her Bhaijaan in India pic.twitter.com/OEgeiE8IUW
— The Times Of India (@timesofindia) December 25, 2021
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مُنی کےنام سے مشہور خاتون بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں کی رہائشی تھیں جنہیں 1981 میں 16 سال کی عمر میں ایک رشتے دار نے دہلی لے جا کر کسی شخص کو فروخت کردیا تھا اور وہ شخص انہیں کراچی لے آیا۔
خاتون کے مطابق کراچی میں انہیں جس شخص نے اغوا کار سے بچایا اس کا نام سجاد ہے جو اب ان کا شوہر ہے۔
خاتون کا کہنا تھاانہوں نے اپنا نام پھر بشریٰ رکھا اور ان کے 4 بچے ہیںجن کے ساتھ میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں۔