ویڈیو، ایران میں سکارف نہ پہننے کی وجہ سے سر میں ڈنڈا مارنے پر خاتون نے علامہ کی پگڑی اتار کر پاؤں تلے روند دی

28  دسمبر‬‮  2021

ایران میں ایک علامہ نے عوامی مقام پر ایک خاتون کو سکارف سر پر اوڑھنے کی نصیحت کرتے ہوئے اس کے سر پر ڈنڈا بھی رسید کر دیا، جس پر خاتون طیش میں آ گئی۔

خاتون نے علامہ پرشدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ان کی پگڑی کو اتار کر زمین پر پھینک دیا، اور اسے پاؤں تلے روندتی بھی رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر اور خواتین اور مرد بھی موجود ہیں، اور خاتون شدید غصے کے عالم میں اپنی مقامی زبان میں علامہ کو باتیں سنا رہی ہے، اور پھر علامہ صاحب وہاں سے نکل جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں آئے روز انقلاب کے حامیوں اور لبرل طبقے کے مابین چپقلش کے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، کیونکہ ایران میں خواتین کو سر پر سکارف اوڑھنے کا پابند کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved