آئی سی سی نے ٹی20 اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

29  دسمبر‬‮  2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز اورٹی20 کیلئے نامزدگیاں کردی ہیں۔

ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کیلئے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں بھارتی اسپنر روی چندر ایشون بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ چوتھے اور آخری کھلاڑی سری لنکا کے بیٹر دیموتھ کرونارتنے ہیں۔

 ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں سال کے بہترین کھلاڑی کے چناؤ کیلئے 4 کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش کے نام بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved