ویڈیو، پرچم کشائی کی تقریب میں سونیا گاندھی سےبھارتی جھنڈا نیچے گر گیا

29  دسمبر‬‮  2021

کانگریس کے 137 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں پرچم کشائی کے دوران بھارتی جھنڈا نیچے گر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی تقریب میں پرچم کشائی کر رہی تھیں، کہ اچانک وہ لہرانے کی بجائے نیچے گر گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کے ہندو انتہا پسندوں نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کانگریس کو ملک کی غدار پارٹی قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ جو ملک کا جھنڈا نہیں سنبھال سکتے، وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے حامیوں نے واقعے کوناخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹنا بند کیا جائے، کانگریس سے بڑھ کر ہندوستانی اور کون ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 3 سال قبل بھارت کے قومی دن کے موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی  پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں جھنڈا نیچے گر گیا تھا، جس پر انہیں کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved