گروپ میسجز سے پریشان صارفین کیلئے واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

29  دسمبر‬‮  2021

موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپس کے بار بار اور غیر ضروری پیغامات سے تنگ صارفین کیلئے ایک زبردست فیچر فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ  نے گروپس کو ایک جگہ جمع کرنے کے حوالے سے کمیونیٹیز نامی فیچر پر کام شروع کیا ہے، جس کے بعد صارفین زیادہ سے زیادہ 10 گروپوں کو فولڈر کی طرح ایک جگہ جمع کرسکیں گے۔

Communities feature in whats App
Communities feature in whats App

 

کمیونٹیز دراصل واٹس ایپ گروپ کی طرح کا ہی ایک فولڈر ہوگا، جس میں 10 گروپ کو سیٹنگز کے ساتھ جمع کیا جا سکے گا، اور صارف خود ہی کمیونٹیز کا ایڈمن ہو گا، اور وہ گروپس ایڈمنز کی طرح کسی بھی میسج اور گروپ کو حذف کرسکے گا، اور صارف اپنی مرضی کے مطابق کمیونٹی کا نام اور گروپ کی تفصیل کو درج کرسکےگا۔

جب کوئی نیا ممبر کمیونٹی کو چھوڑ دے گا تو پھر اسے گروپ کا لنک اور یہاں شیئر ہونے والے مواد تک رسائی نہیں ہوسکے گی، بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن  پر آزمائش کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، جسے نتائج کے تجزئیے کے بعدجلد اینڈرائیڈ اور دیگر آپریٹنگ سسٹم پر بھی لانچ کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved