تیز رفتار کار دیوار توڑتے ہوئے مسجد میں داخل، 5 نمازی زخمی

29  دسمبر‬‮  2021

ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مسجد کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، یہ افسوس ناک واقعہ سعودی شہر جدہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی شہر جدہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مسجد کی دیوار سے ٹکرا کر اندر داخل ہو گئی، جس کے باعث عمارت کے شہید ہونے والے حصے کا ملبہ نمازیوں کے اوپر گرنے  اور کار کے ٹکرانے سے 5  نمازی زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار کا ڈرائیور نیپالی شخص ہے، جو اس حادثے کے بعد سکتے کے عالم میں آ گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ڈرائیور سمیت 5 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved