دوران پرواز ماسک نہ پہننے پر خاتون نے ضعیف العمر شخص کے منہ پر تھوک دیا، تھپڑ بھی لگائے، ویڈیو وائرل

29  دسمبر‬‮  2021

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ماسک نہ پہننے کی وجہ سے ایک ضعیف العمر شخص پر غصہ کرتے ہوئے اسے برا بھلا کہہ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے اٹلانٹا جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں ایک خاتون نے ماسک نہ پہننے پر قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے خود ہی اسے تھپڑ رسید کر دیا، مسافروں کا کہنا تھا کہ خاتون نے 80 سالہ بزرگ مسافر کے چہرے پر تھوک بھی پھینکا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں ایک خاتون بزرگ مسافر پر چلا رہی ہے، اور اسے ماسک پہننے کا کہہ رہی ہے۔

خاتون کے غصہ کرنے پر بزرگ شہری اسے اگنور کرتا رہا اور کھانے پینے میں مشغول رہا، لیکن خاتون ماسک پہنوانے کیلئے  چلاتی رہی، اتنی دیر میں ائیر لائن کا عملہ اور دیگر مسافر خاتون کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ رویہ مناسب نہیں، لیکن وہ سب سے یہی کہتی ہے کہ اسے کہو ماسک پہنے۔ تھوڑی ہی دیر میں خاتون آپے سے باہر ہو کر بزرگ شہری کا گریبان پکڑتی ہے، اور اس کے منہ پہ تھپڑ جڑ دیتی ہے۔ بزرگ مسافر کے جواب دینے پر خاتون کا ان کے منہ پر تھوکتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اٹلانٹا نیوز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت پیٹریشیا کارن ویل کے نام سے ہوئی ہے، جسے ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی کورونا ایس او پیز کے مطابق دوران پرواز کچھ کھانے کیلئے مسافر کو ماسک ہٹانے کی اجازت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved