ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں: کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2023

انڈین کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔

کوہلی کی ون ڈے  انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں عبور کیا۔ویرات کوہلی ون ڈے کیر یئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں  اسکور کر چکے ہیں ۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بنائے،جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved