دل دہلا دینے والی واردات،نوجوان نے سوا مار کر دادا دادی کو قتل کر دیا

30  دسمبر‬‮  2021

شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں برف توڑنے والا سوا مار کر دادا دادی کو قتل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے  دادا دادی کو قتل کرنے والا پوتا گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، ملزم نے برف توڑنے والا سوا مار کر دادا دادی کو قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے بیان میں ملزم ذیشان نے بتایا کہ دادی اس کی ماں سے اچھا سلوک نہیں کرتی تھیں، اسی رنجش پر دادا دادی دونوں کو قتل کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے  اسی طرح کی دل دہلا دینے والی واردات ہوئی تھی دادی دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو قتل کردیا تھا۔

یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ ہفتے پیش آیا جہاں 17 سالہ نیہا پسون کو دادا دادی اور دیگر رشتے داروں کی جانب سے جینز پہننے پر قتل کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved