سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پرکی گئی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور زمینی تنازعہ حل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پردرج شکایت کا وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر نوٹس لیا اور 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔
سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے اپنی شکایت میں بتایاکہ میری دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر 100 سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے، بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی۔احسن ملک نے بتایاکہ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تو فوری ایکشن لیا گیا۔
ان کا کہنا ہےکہ محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کرکے ہمارے نام منتقل کر دی۔سابق فیڈرل سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں، دعا ہے ملک آپ کے ویژن کے مطابق آگے چلے۔