20 ارب روپے کی گندم کے بارے میں پوچھاتو کہا گیا کہ چوہے کھا گئے، چیئرمین نیب

30  دسمبر‬‮  2021

چیئرمین  نیب  جاوید اقبال نےکہا ہے کہ20 ارب روپے کی گندم کے بارے میں پوچھاتو کہا گیا کہ چوہے کھا گئے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ سکھر میں گندم کے 20 ارب روپے کے ذخائر ادھر ادھر ہو گئے، گندم سے متعلق پوچھا تو کہا گیا کہ چوہے کھا گئے، پھر ان چوہوں کو پکڑا گیا اور 20 ارب روپے ریکور کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوریز 4 سالوں کے دوران ہوئیں، 541 ارب روپے کی ریکوری میں نیب کے تمام افسران کا کریڈٹ شامل ہے، ہر قسم کی ویری فکیشن کے بعد مستحقین میں 14 ارب روپے تقسیم کیے گئے، یہ ان مستحقین کا حق ہے جنہوں نے ایک ایک پائی جمع کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کوئی مسئلہ نہیں بلکہ مسائل کا حل ہے،  نیب نے ان لوگوں کے خلاف کیسز رجسٹرڈ کیے جن کو کوئی آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نیب کے حوالے سے نان ایشوز کو بھی ایشوز بنایا گیا، ادارے کو اس لیے متنازع بنایا گیا کہ ہم نے ان سے کیوں پوچھا کہ آپ نے اربوں اور کھربوں کی منی لانڈرنگ کیسے کی۔ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

گزشتہ چار سال میں ایک ہزار 270 ریفرنسز مختلف عدالتوں میں داخل ہوئے۔ نیب کے کیس کا منطقی انجام اس وقت ہو جاتا ہے کہ جب نیب کیس کو عدالت میں بھیج دیتا ہے۔ ان ریفرنسز کا فیصلہ کرنا احتساب عدالتوں کا کام ہے۔ اگر یہ اختیار میرے پاس ہوتا تو اتنی تاخیر نہ ہوتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved