پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

21  ‬‮نومبر‬‮  2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 293 پوائنٹس اضافے سے57 ہزار  371 پر  بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک ارب شیئرز کے کاروبار کے باوجود 100 انڈیکس کی تین دن پرانی بلند ترین سطح برقرار  رہی البتہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست 2021 کے بعد بلند ترین سطح 8 ہزار 322 ارب روپے ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 57 ہزار 691 رہی جو17نومبر کو رقم ہوئی تاریخی بلند ترین سطح 57 ہزار 750 سے 58  پوائنٹس کم رہی، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 514 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس آج 293 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار  371 پر بند ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved