وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بلاول کی شادی کی پیش گوئی پر شہباز گل نے دلچسپ نوئٹ کی ہے۔
انہوں نے منظور وسان کی پیش گوئی کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیراعظم پھر دولہا بنیں گے پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول کا وزیراعظم بننے کے بعد شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ شادی بلاول کا ذاتی معاملہ ہے لیکن ان کے ترجمان نے آج اس کا اعلان کیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔
اس کا مطلب ہے کہ بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویسے یہ ان کا زاتی معاملہ ہے۔ لیکن کیوں کہ ان کے ترجمان وسان صاحب نے آج اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔ https://t.co/8oYJm2wGu1
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 29, 2021