وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر نہیں ہوتی جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےصحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے، تب بھی یہی سنتے تھے، وہ وہاں سے بھی بغیر سمجھوتے کے واپس نہیں آئے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔