سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

30  دسمبر‬‮  2021

دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج ہی کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو جیت کے لئے 244 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved