کم عمر طالب علموں نےٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ایک شہری کو قتل کر دیا

30  دسمبر‬‮  2021

پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا،واقعے کے چھ روز بعد دو ٹک ٹاکرز کو کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر غازی چوک گلی کے کنارے کھڑے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملیر سٹی پولیس نے14 سال کی عمر کے میٹرک کے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کم عمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی خیز ویڈیو بنانے کے لیے ایک معمر شخص کو گولی ماری، صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ایک شہری کو قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان نے گزشتہ 23 دسمبر کو غازی چوک جعفر طیار میں شہری قمر رضا پر فائرنگ بھی کی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تکنیکی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں اور انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی شناخت کیا گیا ہے۔ملزمان کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved