افغانستان میں خواتین کے حقوق کے دفاع کے لیے امریکا نے افغان نژاد امریکہ خاتون کو اسکالر رینا امیری کو نمائندہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔
عالمی میڈیا مطابق افغانی خاتون کے حقوق کے دفاع کے لیے یہ تعیناتی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ امریکہ کے نزدیک افغان خواتین زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے افغان نژاد امریکی سکالر اور ثالثی کی ماہر رینا امیری مندوب کا کردار ادا کریں گی۔
I welcome Rina Amiri back to @StateDept as Special Envoy for Afghan Women, Girls, and Human Rights. Rina brings over two decades of expertise and specialized knowledge that will advance our vital work toward a more peaceful, stable, and secure Afghanistan for all.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 29, 2021
یاد رہے کہ رینا امیری سابق صدر براک اوبامہ کے دور میں محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔
امریکا کی طرف سے افغانستان میں خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد اانیٹونی بلنکن نے کہا کہ رینا امیری میرے لیے اور صدر جوبائیڈن کی باقی انتظامیہ اور مشکلات کے حل کے لیے کام کریں گی۔