فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھاتے ویڈیو وائرل

30  دسمبر‬‮  2021

قومی کرکٹر اور قائد اعظم ٹرافی میں خیبر پختون خوا کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کھلاڑی کو قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ زمین پر بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹوئٹ میں کیپشن دیا گیا کہ کھانے کے وقفے کے دوران کرکٹر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے پاس پہنچ گئے اور میدان میں ہی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھایا۔


لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان کو حقیقی قلندر قرار دیا۔فخر زمان کی ویڈیو پر صارفین تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ہیرو کہہ رہے ہیں اور ان کی عاجزی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved