ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امدادی سامان میں 50 ہزار میٹرک ٹن گندم، طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اہم افغان برآمدات پر ٹیرف اور سیلز ٹیکس میں کمی کی بھی منظوری دی گئی ، گندم کی پہلی کھیپ 1800 میٹرک ٹن آج طورخم میں افغانستان کے حوالے کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 22 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں 5 ارب روپے مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا تھا۔
افغانستان کو امداد کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے، دفتر خارجہ
30
دسمبر 2021