انڈ 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے ہرادیا۔سری لنکا کی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں49.3 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
WICKET MAIDEN FROM VICKY OSTWAL !!
Bangladesh are 7 down now and need 156 more runs to win.
🇧🇩 – 88/7 after 22 overs
Follow the chase here – https://t.co/2fjQoaGdjX#ACC #U19AsiaCup #INDVBAN pic.twitter.com/7ShHpn2EXb
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 30, 2021
شارجہ میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 103 رنز سے ہرادیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان فائنل جمعے کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔