بھارتی ریاست اترپردیش کے محکمہ تعلیم کو برصغیر کے معروف شاعر اکبر الہٰ بادی کا نام تبدیل کر دیا۔
بھارت میں اترپردیش کی حکومت نے الٰہ آباد شہر کا نام پریاگ راج میں تبدیل کرنے بعد برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الٰہ آبادی کا نام بھی ان کے انتقال کے 100سال بعد اکبر پریاک راج میں تبدیل کردیا۔
اترپردیش کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 28 دسمبر کو اکبر الہ آبادی کا تخلص تبدیل کرکے انہیں اکبر پریاگ راج لکھا گیا تھا، جس پر حکومت پر تنقید بھی کی گئی تھی۔
مسلمان شاعر کا نام تبدیل ہونے پر بھارتی شہریوں اور اردو ادب سے محبت کرنے والوں نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے مسلمانوں کے خلاف تیار کی جانے والی سازش کی کڑی قرار دیا۔
عوام کے شدید احتجاج کے بعد سیکریٹری تعلیم نے نام تبدیل کرنے پر منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی، جس کے بعد ہیکرز نے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کیا، ہم نے نشاندہی کرنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما جوشی نے کہا کہ ہم نے اکبر الہٰ آبادی کا نام ہندی میں لکھا جو تکنیکی غلطی کی وجہ سے انگریزی میں تبدیل ہوگیا۔