مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی ہے۔
مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 179 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 178 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/w9X42G7pf9 pic.twitter.com/ie3z6zjs18
— SBP (@StateBank_Pak) December 30, 2021
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 156 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 10.34 ارب روپے رہی۔