کوئٹہ جناح روڈ پر بم دھماکہ، ہلاکتیں

30  دسمبر‬‮  2021

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب  بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مشیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کا مقصد عوام کو نشانہ بنانا ہے، امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے پست کئے جا سکتے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  سائنس کالج میں سیاسی جماعت کی سرگرمی تھی، جسے مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved