امریکہ تائیوان میں مداخلت سے باز رہے، ورنہ بھیانک نتائج ہوں گے، چین

30  دسمبر‬‮  2021

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کو  خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان میں مداخلت سے باز رہے، ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹر کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ تائیوان میں علیحدگی پسندوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر کے امریکہ نہ صرف تائیوان کو مشکلات سے دو چار کر رہا ہے بلکہ اپنے لئے بھی مسائل پیدا کر رہا ہے، ہم واشنگٹن کو واضح الفاظ میں خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے پاس چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی ہوش کے ناخن لیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے امریکہ اور چین کے صدور کی پہلی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر پر واضح کیا تھا کہ تائیوان میں علیحدگی کی کوشش کرنے والے اور امریکہ میں ان کے حمایت کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں، چین تائیوان ہے اور تائیوان چین ہے، امریکہ کو ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کرنا ہو گا، اس کے علاوہ اور کوئی رستہ نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved