حکومت کا جان شیر خان کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان

5  دسمبر‬‮  2023

 نگران حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے تاحیات امداد دی جائے گی، جان شیر کے لیے امدادی کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے۔

عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved