شعیب شاہین کا اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کا اعلان

6  دسمبر‬‮  2023

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تحریکِ انصاف کے ترجمان اور ممبر کمیٹی نے  کہا کہ اسلام آباد این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد کو ٹکٹس دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ کے لیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے، ٹکٹ ہولڈر کے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہو جائے گا۔

شعیب شاہین نے یہ بھی کہا ہے کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلاء میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved