سونا سستا ہو گیا، آج قیمت کیا رہی؟

6  دسمبر‬‮  2023

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی ہے۔

1300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86ہزار 986 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2028 ڈالر فی اونس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved