بشریٰ بی بی کا اپنی آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

6  دسمبر‬‮  2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے  وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے تھے۔

بعد ازاں عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اب  بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کروادی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور لطیف کھوسہ ان کے وکیل ہیں،دونوں کی آڈیو کال کو ریکارڈ کر کے  پبلک کیا گیا اور پھر  میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکرٹری وزیراعظم، دفاع، داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کہہ چکے کہ کسی بھی ایجنسی کو خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت نہیں، ایک وکیل اور موکل کی درمیان کی گفتگو کو پبلک کرنے سے قانونی نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے اور اداروں اور ایجنسیوں کو تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved