وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزراء کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزراء ڈویژن کی سطح پر دیگر ضروری امور کو بھی دیکھیں گے اور انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں گے۔وزیر بلدیات میاں محمود الرشید لاہور اور گوجرانوالہ کے امور کو دیکھیں گے جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت راولپنڈی ڈویژن کے معاملات دیکھیں گیں۔
میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ مخدوم ہاشم جوان بخت بہاولپور ڈویژن اور وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خاں ڈویژن کو دیکھیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سبطین خواں سرگودھا ڈویژن کے پارٹی امور کے ذمہ دار ہوں گے اور اسی طرح فیصل آباد ڈویژن کے لیے صوبائی وزیر خیال کاسترو کو ذمہ داری دی گئی ہے۔وزرا انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔