مودی سرکار نے دلی میں پی آئی اے کی شیڈول پرواز کو منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پی آئی اے کو ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز پی کے 6271 آج صبح 8 بجے دلی سے پشاور کے لیے شیڈول تھی لیکن بھارتی حکومت سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پرواز منسوخ کردی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پرواز سے بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنا تھا اور یاتریوں کو کرک میں مذہبی مقام تری مندر کی یاترا میں شرکت کرنا تھا۔
بھارت کی جانب سے جواب دیا گیا ہےکہ صرف بھارتی ائیرلائن کو یاتریوں کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت ہے۔