امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

9  دسمبر‬‮  2023

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نےغزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد ویٹو کو کردیا جس کی حمایت سلامتی کونسل کے تقریباً تمام ممبران اور دیگر ممالک نے کی تھی جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 اراکین نے اس کی حمایت کی، برطانیہ غیر حاضر رہا جبکہ امریکا نے مخالفت کی۔ فرانس اور جاپان جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کرنے والوں میں شامل تھے۔

قرارداد کے حامی ممالک نے اسے ایک خوفناک دن قرار دیا اور جنگ کے تیسرے مہینے میں مزید شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی سے خبردار کردیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملے معصوم فلسطینیوں کی سزا کا جواز نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved